مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک میں ہیٹ ویو مارچ میں ہی آنے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔
رواں سال خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔
محکمہ موسمیات نے مارچ، اپریل اور مئی کا موسمیاتی جائزہ جاری کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مارچ کے علاوہ اپریل اور مئی بھی ہیٹ ویو کے امکانات ہیں
آپ کا تبصرہ